45

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے دیہی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے دیہی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کے د وران حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین کے حوالہ سے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے سی نیاز احمد مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی اہم مہم کے اہداف کے حصول کیلئے سرگرم رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنائیں اور اگر کسی جگہ کوئی انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لایا جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے دیہی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوںنے خسرہ اور روبیلا کیچ اپ کمپین کے پہلے دور روزکے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ممتاز اور فوکل پرسن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں