35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر کے منظور ہونے والے اشٹام فروشی کے اجازت نامے ضلع کچہری کی حدود میں استعمال ہونے لگے ڈسٹرکٹ ناظر نے مال بناو پالیسی آپناتے ہوۓ غیر قانونی طور پر 9افراد کو لاٸسنس جاری کروادیے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر کے منظور ہونے والے اشٹام فروشی کے اجازت نامے ضلع کچہری کی حدود میں استعمال ہونے لگے ڈسٹرکٹ ناظر نے مال بناو پالیسی آپناتے ہوۓ غیر قانونی طور پر 9افراد کو لاٸسنس جاری کروادیے باخبر ذراٸع کے مطابق ڈی سی جھنگ کے دفتر سے اشٹام فروشی کا لاٸسنس جاری کیا جاتا ہے کمشنر آبادی اور ضرورت کے مطابق لاٸسنس کی تعداد کی ہدایت دیتاہے لیکن چند سالوں سے ڈسٹرکٹ ناظرسے ساز باز ہو کر 9 افراد نے ضلع کے مختلف علاقہ جات موڑ منڈی، چمرانوالی، کھوٸی اڈہ، سٹلاٸٹ ٹاون، چوکی روڑاں والی ،ماجھی سلطان، چنڈبھروانہ ، اڈاشبیر آباد کے نام ظاہر کرکے لاٸسنس جاری کروا کر ضلع کچہری کے اندر ہی اپنے سٹال لگا کر اشٹام فروشی شروع کر رکھی ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے ان لاٸسنس داران کو جس جگہ کالاٸسنس دیا گیا ہے انکو اسی جگہ جانے کا پابند کیا جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں