47

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبوں میں محکمانہ سروسز اور سٹاف کی حاضری کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبوں میں محکمانہ سروسز اور سٹاف کی حاضری کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔ انہوںنے انگریزی برانچ ،نقول برانچ ، کالونی برانچ اور ڈومیسائل برانچ سمیت صفائی ستھرائی اورکورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و ملازمین ٹیم ورک کے تحت اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دیں۔بحیثیت سرکاری ملازم عوام کی خدمت ہم سب پر فرض ہے۔ عوامی مسائل کا فور ی حل حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ ضلع کے تمام سرکاری دفاتر کے سرپرائز وزٹس کریں گے، کام نہ کرنے والوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں۔ضلع کے عوام کو بھرپورریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی جبکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کےلئے تمام میسر وسائل برﺅے کار لائے جارہے ہیں۔سائلین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے دفاتر کی چیکنگ کے دوران انتظامی افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں سائلین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور مسائل کی سماعت کی اور فوری ازالہ کی یقینی دہانی کرائی ۔انہوںنے کہا کہ سائلین کاا دب و احترام اور انکے مسائل کو فوری حل میری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں