47

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی معیاری نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی معیاری نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے جبکہ ووٹوں کی درستگی و اندراج کو یقینی بنانے کے امور کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوںنے اس امر کا اظہار کیا کہ ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے امور کو 6دسمبر 2021تک مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں اس حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مزید برآں الیکشن آفیسر وسیم بلوچ نے مختلف علاقوں میں تعینات شمار کنندگان کے کام کا جائزہ لینے کے لیے مختلف انتخابی علاقوں ، شماریاتی بلاک کا دورہ کرتے ہوئے تصدیقی عملہ کے کام کی نوعیت کا جائزہ لیا اور تصدیقی عملہ کے کام کو سراہتے ہوئے باقی ماندہ کوکام نمٹانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام میں بھرپور آگاہی کے سلسلہ میں معززین علاقہ کے ذریعے مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں تا کہ عوام و الناس میں ووٹ کے اندراج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی ہو، شہری الیکشن کمیشن کی طرف سے مقر رکیے گئے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ایسے افراد جن کا شناختی کارڈ بن چکا ہے لیکن انتخابی فہرست میں نام شامل نہیں ا±ن سے فارم نمبر 13 پر شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ ایڈریس کے مطابق متعلقہ انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے کے لیے کوائف لیے جائیں تا کہ ان کا نام درست انتخابی فہرست میں شامل کر دیا جائے۔ سرکاری ملازمین کے ملازمت کے مقام پر رہائش کے انتخابی فہرست میں نام درج کروانے کے لیے فارم نمبر 14 استعمال کیا جائے گا۔ مزید ایسے افراد جو ترکِ سکونت کر گئے ہیں یا وفات پا گئے ہیں ، ان کے متعلق معلومات لی جائیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے تمام افسران کوتاکید کی ہے کہ فہرستوں کی تیاری کے کام میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں