37

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کی بھرپور آگاہی کے حوالہ سے جامعہ چوک سٹیلائٹ ٹاﺅن سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وسیم بلوچ نے کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالہ سے گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کی بھرپور آگاہی کے حوالہ سے جامعہ چوک سٹیلائٹ ٹاﺅن سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وسیم بلوچ نے کی۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہری، طلباءاور میڈیا نمائندگان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وسیم بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گھر گھر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کا 7نومبر2021سے آغاز کیا جا چکا ہے جوکہ 6دسمبر2021تک جاری رہے گی۔ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالہ سے جھنگ کی عوام سے اپیل ہے کہ گھر گھر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کے سلسلہ میں ویری فیکیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ووٹوں کی درستگی و اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوںنے کہا بتایا کہ مہم کے دوران تصدیق کنندہ گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کریگااور جو نام انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہے ، شناختی کارڈ کے پتہ کے مطابق درج کریگا جس کا مقصد آئندہ آنے والے انتخابات کےلئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں مرتب کرنا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہما ری ٹیمیں ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور ووٹوں کی تصد یق اور نئے ووٹوں کے اندراج کے سلسلے میں دو مر تبہ آئیں گی۔ وسیم بلوچ نے مزید کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انورکے ہمراہ ضلع میں تعینات شمار کنندگان کے کام کا جائزہ لینے سے متعلق مختلف انتخابی علاقوں ، شماریاتی بلاک کا دورہ کرتے ہوئے تصدیقی عملہ کے کام کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں ۔آگاہی ریلی کلمہ چوک سٹیلائٹ ٹاﺅن پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں