41

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ”فرٹیلائزر کنٹرول روم” فعال کر دیئے گئے ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں ”فرٹیلائزر کنٹرول روم” فعال کر دیئے گئے ہیں جہا ں پرکسان اور کاشتکار کھاد کی عدم فراہمی و اوورچارجنگ سے متعلقہ شکایات کا اندراج047-6200433پر کرواسکیں گے۔ کنٹرول روم میں محکمہ زراعت کے آفیسر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے عملہ کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں جوموصولہ شکایات کا اندارج کریں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے آفس میں کنٹرول روم میں شکایات کے اندارج اور دیگر امور کی کڑی نگرانی کریں اور کسانوں کی طرف سے مہنگی کھاد کی شکایات ملنے پر فوری ایکشن یقینی بنائیںجبکہ مجسٹریٹس کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کریں ۔ شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ کسانوں کی آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ سمیت تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ کاشتکاروں کی طرف سے موصولہ شکایات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام تک ارسال کی جائینگی۔انہوںنے مزید کہا کہ کسی بھی کھاد ڈیلر کو مرضی کا ریٹ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کھاد ڈیلرز اپنی دکانوں کے سامنے مقررہ ریٹس کی لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں