48

کراچی چڑیا گھر میں موجود نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہوگیا۔سفید شیر کو افریقہ سے 2012 میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرکے درآمد کیا گیاتھا۔۔آج صبح گیارہ بجے سفید شیر فوت ھو گیا

کراچی چڑیا گھر میں موجود نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہوگیا۔سفید شیر کو افریقہ سے 2012 میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرکے درآمد کیا گیاتھا۔۔آج صبح گیارہ بجے سفید شیر فوت ھو گیا جس سے ڈائریکٹر چڑیا گھر لاعلم نکلے۔۔۔انتظامیہ بھی کسی قسم کا جواب دینے سے قاصر تھی۔۔۔سفید شیر کو کافی وقت سے شیر لائن سے ہٹا دیا گیا تھا۔۔۔شیر کی ہلاکت کے حوالے سے ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی, علی حسن ساجد کا کہنا تھا کہ شیر کا پوسٹماٹم جاری ہے تمام تر وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔۔۔انتظامیہ کے مطابق تقریبا دو ہفتہ سے شیر کی طبیعت ناساز تھی جس کا علاج جاری تھا۔کسی نے کہا اسے نمونیا تھا تو کسی کا کہنا تھا اسے ٹی بی کا مرض لاحق تھا کوئی کہتا ہے اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیر کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔خدا کرے انصاف ہو۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں