33

جھنگ (محمد جاوید اعوان) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کی ہدایات پر سموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ٹیکس انسپکٹر مہر مراتب علی مگھیانہ کی نگرانی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کی ہدایات پر سموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ٹیکس انسپکٹر مہر مراتب علی مگھیانہ کی نگرانی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس موقع پر مہر مراتب علی مگھیانہ ٹیکس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ کاروائیاں چنیوٹ روڈ،،فیصل آباد روڈ،موچی وآلہ اور اسکے علاوہ دیگر مقامات پر کی گئی ہیں اور بھٹہ مالکان کے خلاف پچاس ہزار کے قریب جرمانہ بھی کئیے گئے ہیں جبکہ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے افسران کو کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھٹہ مالکان کو قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور کوتاہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں