36

جھنگ(محمد جاوید اعوان)کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل آرچری چیمپئین شپ میں پنجاب کی ٹیم میں جھنگ کے تین کھلاڑی منتخب

جھنگ(محمد جاوید اعوان)کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل آرچری چیمپئین شپ میں پنجاب کی ٹیم میں جھنگ کے تین کھلاڑی منتخب۔پنجاب آرچری ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے مبارکباد۔سیکرٹری پنجاب آرچری ایسو سی ایشن امان اللہ شام کے مطابق 29نومبر سے 2دسمبر تک ہونے والی نیشنل آرچری چیمپئین شپ میں پنجاب ٹیم میں منتخب ہونے والے چار میں سے تین کھلاڑیوں قاسم طاہر جنجو عہ،عبد الرحمن عارف اور مبشر نذر کا تعلق جھنگ کی خاور شاہ نیشنل آر چری اکیڈمی سے ڈویژنل صدر آرچری ایسوی سی ایشن شیخ محمد نواز اکرم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل سمیت پنجاب آرچری ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے پنجاب ٹیم کے لئے چار میں سے تین کھلاڑی منتخب ہونے کو جھنگ کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں