پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری
مظفرگڑھ (نمائندہ سٹی ون نیوز )
ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پنجاب لاہور شاہد حنیف خان
ڈی آئی جی پٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا کی ہدایت کے مطابق
ایس پی پٹرولنگ میڈم ہما نصیب کی سپرویژن میں پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے ماہ نومبر کی ذیل کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
کل 280 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا
9766 گرام چرس
766 گرام افیون
تین عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا گیا
جبکہ ریکوری میں
4 تھان کپڑے
دوبوری آلو
نقدی 6060 روپے
1 کارٹن میڈیسن ریکور کر کے اصل مالکان تک پہنچائی گئیں
جبکہ
تیز رفتاری کے 146 مقدمات غیر قانونی گیس سلنڈر اوور لوڈنگ روڈ بلاکنگ ودیگر کے130 مقدمات درج ہوۓ
475 ناجائز تجاوزات کو ہٹوا کر ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھا گیا
2211مجبور اور بے بس لوگوں کو روڈ پر ہیلپ دی گئی
45 مجرمان اشتہاری اور چار عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا
22 مختلف حادثات میں 48 لوگوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی
18 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کو تلاش کرکے حوالہ کیا گیا
ایس پی پٹرولنگ میڈم ہما نصیب کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر سیف ہائی ویز کے سلوگن کے تحت مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے جو مسافروں کو ہیلپ کے ساتھ ساتھ کرائم کنٹرول کیلئے بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ھے