جھنگ (محمد جاوید اعوان) مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے معذور افراد کے عالمی دن کے پر ایک بیان میں کہا کہ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ھے دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے پوری دنیا میں 3 دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس لئے کہ یہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ معذور افراد معذور نہیں ہیں ان کے اندر مختلف قابلیت موجود ہیں ضرورت صرف اس امر کی ان پر خصوصی توجہ اور اہمیت دی جائے معذور افراد کی بہتری بحالی اور ترقی کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ 1992 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام ممالک میں خصوصی افراد کی تعمیر و ترقی کے لئے قانون پاس کیا گیا تھا۔ جس میں تمام ممالک کی حکومت کو پابندکیا گیا ہے کہ وہ خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے بہتر اقدامات کریں ہم چاہتے ہیں کہ خصوصی افراد کو معذور نہ سمجھا جائے بلکہ ان کی تربیت اور تعمیر ترقی کے لئے اچھے اقدامات کئے جائیں. پی ٹی آئی حکومت معذور افراد کی فلاح وبہبود پر کام جاری رکھے ہوئے اور اس میں مذید بہتری آئندہ سال دیکھنے کو ملے گی.
*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں.اس حوالہ سے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر جھنگ میں خصوصی بچوں کیلئے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی عروج پر، عوامی حلقوں کا شدید احتجاج*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)شادی ہالز میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی: ‘فی کس خرچہ، مگر سہولیات ندارد!’*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشتمل مسودہ ایک ناقص دستاویز ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں لٹل انوینٹرز ایکسپو کا انعقاد*، *ننھے انجینئرز نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی پروجیکٹ پیش کیے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی کمشنر سے اپیل: جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی خستہ حالی فوری ٹھیک کی جائے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) یونین کونسل نمبر 3 (گرواں دا چک) میں نابالغ بچی کے نکاح کا معاملہ: صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، متعلقہ افراد ریکارڈ سمیت طلب*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کی ریویمپنگ میں سنگین بے ضابطگیاں؛ اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ* *غیر معیاری میٹریل اور غیر منظور شدہ ادائیگیوں کا انکشاف*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ او اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کی اتائیوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، غیر قانونی کلینک اور لیب سیل! عوامی حلقوں کا بھرپور اظہارِ تشکر*







