جھنگ (محمد جاوید اعوان)چیف افیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے مجید امجد پارک میں بنائے گئے عرصہ دراز سے غیر فعال ٹوائلٹس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،،تفصیلات کے مطابق جھنگ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے ضلع کونسل کی حدود میں قائم چار سال قبل شہریوں کے لیے پبلک ٹوائلٹس بنائے گئے تھے جنکو آج تک فعال نہ کیا گیا تھا چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے صورت حال کا نوٹس لیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مجید امجد پارک میں بنائے گئے ٹوائلٹس کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹس کا کچھ کام باقی ہے جسکو جلد مکمل کر کے ٹوائلٹس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے،،
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]