جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوانہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نور سمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں ۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے مشن میں کوششیں ماندنہیں پڑنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔اس ضمن میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، ہیلتھ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر اپنی کارکردگی کو نمایاں کریں۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری حسن نذیر اور عملے کا دفتر سے غائب رہنامعمول بن گیا*
*جھنگ (جاوید اعوان سے) شیخ محمد اکرم رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 127 نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ سیم نالہ شہر کے قریب ھونے کے باعث پینے کا پانی آلودہ ھوچکا ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ملک پاکستان خصوصاً جھنگ کی معروف دینی و مذہبی شخصیت پیر سید آغا کاظم گیلانی رح کی یاد میں فائن سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ جھنگ کے زیر اہتمام ملک ریاض کھوکھر ( جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جھنگ ) کی زیر سرپرستی پہلا پیر سید آغا کاظم گیلانی میموریل ٹی ٹونٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ 2025 میں روزانہ کی بنیاد پر میچز کا انعقاد جاری ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں سوشل سیکورٹی کارڈز کی عدم فراہمی پر مزدوروں کا انوکھا احتجاج*
*جھنگ(جاوید اعوان سے).قاسم شکیل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نے ات مچا رکھی ھے. اپنے ھی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک سے پنشن دینے کی مد میں تقریباً 90000 روپے وصول کر لیے. مزید 50000 روپے کا تقاضا۔ مدعی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس پہنچ گیا ذرائع*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)اب کرائے کا سرٹیفیکٹ نہیں لگے گا اب ہر فارمیسی پر فارماسسٹ لازمی ھوگا-*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ کوتوالی پولیس کا آپریشن منشیات فروش گرفتار*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے تحت حکومت پنجاب ،پنجاب بھر میں جلد بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے جا رھی ھے*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحریک ادب القرآن انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ضعیف اور شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی بینوولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا*