خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ شراکتی فلاحی خدمات،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،ہیومن رائٹس کمیٹی کے اشتراک سے شعوری آگاہی سیمیناراور ڈائیلاگز کا اہتمام

خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ شراکتی فلاحی خدمات،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،ہیومن رائٹس کمیٹی کے اشتراک سے شعوری آگاہی سیمیناراور ڈائیلاگز کا اہتمام
جھنگ۔(بیورو رپورٹ )۔ خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ شراکتی فلاحی خدمات،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،ہیومن رائٹس کمیٹی کے اشتراک سے شعوری آگاہی سیمیناراور ڈائیلاگز کا اہتمام ادارہ صنعت زار میں کیا گیا۔جس کی صدارت ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ فوکل پرسن ڈسٹرکٹ فورم آواز دو پروگرام آصف منور نے کی۔سیمینار میں خواتین،طالبات،سول سوسائٹی،اقلیتی افراد،افراد باہم معذوری سے تعلق رکھنے والی خواتین اورادارہ شراکتی فلاحی خدمات سے ریسورس پرسن مس ردا جعفری اور خالدہ راجا نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی حاجی ظفر گوگا،ڈسٹرکٹ منیجر صنعت زار ریحانہ یاسمین،صدر آمنہ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر محمد ریاض نول،خالدہ راجا آفیسرپی ڈبلیو ایس اور آصف منور نے خواتین کے حقوق،قوانین،پالیسوں،کمیشن،بین القوامی معاہدوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔اظہر عباس عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کے حقوق کی فراہمی کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ خواتین کو انتخابی عمل میں بھی شامل کیا جاتا ہے،خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے ضلعی سطح پر مختلف پروگرامز شروع کئے گئے ہیں جن سے وہ ڈائریکٹ مستفید ہو رہی ہیں۔ آصف منور ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ نے کہا کہ آج بھی خواتین بچیوں کو کم عمری کی شادی،اقلیتی خواتین کے ساتھ جبری تبدیلی مذہب،اغواء،ریپ،غیرت کے نام پر قتل،معاشی استحصال،حقوق کی پامالی جیسے واقعات رونماء ہیں۔جبکہ خواتین کو معاشرے میں برابری کے حقوق کو یقینی بنانے کےلئے ریاست پاکستان دن رات کوشاں ہیں جس کےلئے حکومتی سطح پر اداروں کا قیام بہترین عمل ہے۔ اس موقع پرریحانہ یاسمین، ڈاکٹر ریاض نول،خالدہ راجااور حاجی ظفر گوگا نے بھی خواتین کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔