پاکستان تحریک انصاف کی ورکنگ کمیٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نواب افتخار احمد انصاری انتقال کر گئے ہیں انکا نمازِ جنازہ بروز ہفتہ ادا کیا جائے گا
جھنگ (محمد جاوید اعوان) پاکستان تحریک انصاف کی ورکنگ کمیٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نواب افتخار احمد انصاری انتقال کر گئے ہیں انکا نمازِ جنازہ بروز ہفتہ ادا کیا جائے گا ۔ان کے بڑے بیٹے اور بھائی امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ڈاکٹر صاحب کے بچے اور بھائی کی امریکہ سے آمد کے بعد جنازہ ادا کیا جائے گا ان کے انتقال پر انجمن تاجران کے رہنما حاجی دلدار علی،حاجی ہاشم، سردار جسپال سنگھ،پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کے رہنما سردار کلجیت سنگھ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ملک محمد جاوید اعوان مہر نوید سدھانہ۔ملک وحید،حاجی ناصر، فرحان ملک،روزنامہ دنیا کے ڈسٹرکٹ رپورٹر ادریس جانباز،پی پی آئی کے وحید چوہدری، وکلاء رہنما ایڈوکیٹ نوید پاتوانہ راؤ قمرخان ایڈوکیٹ،سید متقی شاہ ایڈوکیٹ،سید عاشقن حسین شاہ ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی رہنما آفتاب افگن،پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر قیصر ربانی اور عمران حاجی مسلم لیگ نون کے آصف ڈھڈی، شریف انصاری، شیخ یعقوب سابق ایم پی اے سمیت سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر جھنگ اور سیاسی حلقوں کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے اور افسوس کا اظہار کیا ھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلعی انتظامیہ کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ زراعت کے افسران سے میٹنگ اور ضلع میں کھاد کے اسٹاک کی دستیابی پر بریفنگ لی
جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر ایم سی کا عملہ متحرک ھے
اوکاڑہ (حیدر آمین )تھانہ ستگھرہ کی حدود کھوہ پاک داخلی لہی فضل شاہ میں قبضہ مافیا کا زمین پر قبضہ کرنےکی کوشش مزاحمت پر ایک ہی گھر کی دوخواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی :ریسکیو ذرائع
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عید الاضحی کے حوالے سے لگائی گئی مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لوکل گورنمنٹس کے افسران بھی تھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ھے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا وزٹ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) روڈ یوزر ز کو ایس او پیز پر عمل کروائیں، اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی رعائیت نہ کی جائے،
عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کے وزٹس شروع کیئے ہیں۔ سروس ڈیلیوری میں غفلت برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافظ کردی ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے رات گئے سرکاری ہیلتھ فیسلٹیز میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال کبیروالا،رورل ہیلتھ سنٹرز عبدالحکیم، کچاکھوہ کا اچانک وزٹ کیا