جھنگ(محمد جاوید اعوان ) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے۔ کاشتکاروں اور کسانوں کو گندم اور دیگر فصلوں کے لئے مارکیٹ میں کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا گندم کی کاشت کے وقت مصنوعی قلت ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھاد کے ڈیلروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران سمیت کسانوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جھنگ کی سر زمین زراعت کے اعتبار سے انتہائی زرخیز ہے جہاں پر گندم کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے ۔ہماری اگیتی کاشت جو 20نومبر تک مکمل ہونی ہوتی ہے اس کا پہلا پانی 10دسمبرسے شروع ہوجاتا ہے اور اس دوران یوریا کھادکا بھی استعمال لازمی ہوتاہے تاکہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے حوالہ سے آنے والے دنوں میں یوریا کھاد کا استعمال چونکہ بہت زیادہ متوقع ہے ، یوریا کی کھپت کو مد نظر ہوئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔شاہد عباس جوئیہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یوریا کھاد کا سٹاک اور فراہمی کی صورتحال تسلی بخش ہے ،ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کھادکی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے تمام متعلقہ امورکی موثر نگرانی کی جارہی ہے۔پنجا ب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]