جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ ضلع میں آئندہ انسداد پولیو کی مہم 13دسمبر کو شروع ہو رہی ہے جوکہ 17دسمبر 2021تک جاری رہے گی ۔اس خصوصی مہم کے دوران ضلع بھرمیں پانچ سال کی عمر کے 4 لاکھ22 ہزار 505 بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مختص کیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسدا دپولیو مہم کے دوران 85یو سی ایم اوز،283ایریا انچارج اور 1665ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انجام دیں۔ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور مین چوراہوں، گلی محلوں، بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے ، والدین سے اپیل ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو ویکسی نیشن کے قطرے ضرور پلوائیں۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ادارے 2 ماہ سے پیمنٹس سے محروم ہیں*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں درندے گرفتار*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں درندے گرفتار* ۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے آغاز کے حوالے سے اجلاس منعقد ھوا*۔
*جھنگ (جاوید اعوان سے)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا ھے*
*جھنگ (جاوید اعوان سے)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) چوہدری افتخار احمد انجمن آرائیاں صوبہ پنجاب کے نائب صدر منتخب*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام ضلع کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جے یو آئی تحصیل احمد پور سیال کے نئے منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ پورے ضلع جھنگ میں کسانوں کو کھاد ڈیلروں نے ذلیل و خوار کر دیا ھے اور انتظامیہ کو بھی رسوا کیا ھوا ھے ۔ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام ضلع کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جے یو آئی تحصیل احمد پور سیال کے نئے منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ پورے ضلع جھنگ میں کسانوں کو کھاد ڈیلروں نے ذلیل و خوار کر دیا ھے اور انتظامیہ کو بھی رسوا کیا ہوا ہے ۔ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)شور کوٹ بلڈنگ سب ڈویژن کے سب انجنیئر ذوالقرنین نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ھے۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*