*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا غیر رجسٹرڈ اور بغیر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وہیکلز کے خلاف کریک ڈاون کا حکم*شہری اپنی موٹر سائیکل و گاڑیوں کی ر جسٹریشن کروائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او جھنگ*

جھنگ( محمد جاوید اعوان ) ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا غیر رجسٹر گاڑیوں اور بغیر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل و گاڑی چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے ڈی پی او جھنگ نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلز و گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا حکم جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں سپروائزری افسران و ٹریفک سٹاف کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ غیر رجسٹر و بغیر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ گاڑیاں تھانہ بند کی جائیں اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔ غیر رجسٹر اور بغیر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وہیکلز بارے جاری احکامات پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہری اپنی غیرر جسٹرڈ گاڑیوں کو جلد از جلد رجسٹر کروا لیں اور بغیر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے سفر سے گریز کریں بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تھانہ میں بند کر دی جائیں گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہر شہری کا فرض ہے لہذا تمام موٹر سائیکل اور وہیکلزمالکان فوری طور پر رجسٹر یشن کروائیں اور قانون کا احترام کریں۔