جھنگ(محمد جاوید اعوان)تحصیل دفتر جھنگ میں مقتول اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ ایڈیشنل کمشنر جھنگ شایان جاوا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سجاد بابر تحصیلدار جھنگ محسن پڑھیار ضلعی صدر انجمن پٹوایان مہر مظفر چچکانہ تحصیل صدر رانا محبوب مہر ظہور حسنانہ رجسٹری محرر رانا مرتضی ممبر امن کمیٹی مزمل کھوکھر سمیت پٹواریوں و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا قرآن خوانی کے بعد ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہم دعا ہی کرسکتے ہیں باقی گورنمنٹ کی طرف سے ان کو واجبات اور ریٹائرمنٹ تک تنخواہ ملتی رہے گی ساتھ ہم انتظامی افسران ان کی علیحدہ مالی سپورٹ کرینگے جبکہ ڈی سی جھنگ نے بتایا کہ جس سکول میں ان کے بچے زیر تعلیم ہیں ان کی تعلیم بھی فری کر دی جائے گی جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ تک ہاوس بھی واپس نہیں لیا جائے گا تحصیلدار جھنگ محسن پڑھیار نے بتایا کہ ہم تحصیل کی طرف سے الگ ان کی مالی مدد کریں گے جبکہ انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر مہر مظفر چچکانہ نے بتایا کہ پٹواریوں کی طرف سے بھی مالی سپورٹ کی جائے گی مرنا سب نے ہے لیکن جس طرح جھنگ کی انتظامیہ اور پٹواریوں۔نے ایک ہمدردی کی مثال قائم کی وہ بھی ایک مثال ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]