جھنگ (محمد جاوید اعوان)پاکستان مسلم لیگ (ق) جھنگ کے ضلعی صدر قمر حیات کاٹھیا نے ایوب چوک جھنگ صدر میں مسلم لیگ (ق) کے ضلعی پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا ازاں بعد انہوں نے ضلعی نائب صدر ریاض حسین عشرت اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد محفوظ اکیرا ایڈووکیٹ کے ہمراہ جھنگ شہری تنظیم کے صدر شمشاد احمد کھچی ایڈووکیٹ سینیر نائب صدر چوہدری محمد اکرام. تحصیل جھنگ کے صدر محمد ممتاز خان لک، سینیر نائب صدر محمد اشرف ربانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالشکور، نائب صدر طارق اسلم ٹونی و دیگر عہدیداران اور شعبہ خواتین کی ضلعی تنظیم کیلئے سفینہ بی بی، سینیر نائب صدر سونیا فضل، نسیم اختر جنرل سیکرٹری کو نوٹیفیکیشن دیے گئے ریاض حسین عشرت اور محفوظ اکیرا نے ضلعی صدر کو ضلعی انتظامیہ کے عدم تعاون کی طرف ان کی توجہ دلوائی ضلعی صدر نے یہ مسئلہ ہائی کمان تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]