69

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کسانوں اور کاشتکاروں کوارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے کھاد ڈیلروں اور دوکاندارو ں کے خلاف آپریشن جاری ھے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کسانوں اور کاشتکاروں کوارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے کھاد ڈیلروں اور دوکاندارو ں کے خلاف آپریشن جاری ھے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر عابد حسین شاہ کے ہمراہ احمد پور سیال میں سلطان باہو رائس مل پر کارروائی کر کے 400 سے زائد تھیلے یوریا کھاد ضبط کرکے مل مالک اور ملوث دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اورحکومتی کنٹرول شدہ نرخوں پرفروخت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر اے سی نیاز احمد مغل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وہ کھادوں کی طلب اور رسد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں