43

مئیر شپ کے لیے ق لیگ ، پی ٹی آٸی ، شیخ یعقوب گروپ ، پیر پٹھان گروپ، مولانا فضل الرحمٰن گروپ، جماعت اسلامی ، اور تحریک لبیک کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں

مئیر شپ کے لیے ق لیگ ، پی ٹی آٸی ، شیخ یعقوب گروپ ، پیر پٹھان گروپ، مولانا فضل الرحمٰن گروپ، جماعت اسلامی ، اور تحریک لبیک کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں
جھنگ(محمد جاوید اعوان)مئیر شپ کے لیے ق لیگ ، پی ٹی آٸی ، شیخ یعقوب گروپ ، پیر پٹھان گروپ، مولانا فضل الرحمٰن گروپ، جماعت اسلامی ، اور تحریک لبیک کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں
ذراٸع کے مطابق صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی اپنے رشتہ دار کو سامنے لے آۓ شیخ یعقوب کی طرف سے متعدد امید وار ہیں جن میں چوہدری سلطان سابق چیٸرمین بلدیہ ، جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر جبار ، بہادر خان جھگڑ ، تحریک لبیک کی طرف سے مولانا انور چیمہ کے بیٹے جوکہ وکیل ہیں مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے چوہدری شہباز گجر ایڈووکيٹ امیدوار ہوسکتے ہیں پی ٹی آٸی گروپ بندی میں پھنسی ہوٸی ہے اس کے متعدد امیدوار ہیں جن کی کامیابی ڈنڈے سے تو سکتی ہے لیکن ووٹ سے نہیں شیخ یعقوب گروپ بھی متعدد گروپوں سے مشاورت کرتا نظر آرہا ہے شیخ اکرم گروپ اور شیخ یعقوب گروپ کا جو بھی امیدوار ہوگا اصل مقابلہ ان کے درمیان ہوگا یہ بھی ممکن ہے کہ کوٸی سرکاری امیدوار آجاۓ ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن دونوں میں اس وقت جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ذراٸع کے مطابق حکومت صوبہ پنجاب میں الیکشن تاخیر سے کروانے کا پروگرام بنارہی ہے کیونکہ خیبر پختونخواہ میں شکست کے بعد حکومت پریشان ھے کہ پنجاب میں پی ٹی آٸی ہار گٸ تو حکومت کا کیا بنے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں