35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر 25دسمبر قائد اعظم ڈے بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایاجائیگا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر 25دسمبر قائد اعظم ڈے بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایاجائیگااس ضمن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات و سیاسی کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں تقریری مقابلہ جات ، ملی نغمے ، کھیلوں کے مقابلہ جات اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے قائد اعظم ڈے کے حوالہ سے تمام پروگراموں کی نگرانی کےلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے جبکہ مختلف تقریبات کے دوران کورونا ایس او پیزپر مکمل عملدرآمد اور سماجی فاصلہ رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق قائد اعظم ڈے کے موقع پر قیام پاکستان اوران کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے چاروں تحصیلوں کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں تقریری مقابلہ جات، ملی نغمے اور سیمینار سمیت چرچی گراﺅنڈ میں والی بال میچ کے بھی مقابلہ جات منعقد ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیکورٹی و دیگر انتظامی امور سمیت صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاﺅ، ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ محکمہ ہیلتھ اورریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت الرٹ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں