45

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع جھنگ اور مظفرگڑھ کے100مختلف مقامات پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے قطرچیرٹی کے تعاون سے واٹر کولر کی تنصیب کا کام مکمل

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع جھنگ اور مظفرگڑھ کے100مختلف مقامات پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے قطرچیرٹی کے تعاون سے واٹر کولر کی تنصیب کا کام مکمل،، تفصیلات کے مطابق قطر چیرٹی کے تعاون سے ضلع جھنگ اور مظفرگڑھ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دونوں اضلاع کے100مختلف مقامات پر واٹرکولر کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے قطر چیرٹی نے اس کام کی تکمیل کے لیے ضلع جھنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور ضلع مظفرگڑھ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم کوثرشاہ سے مشاورت کے بعد واٹر کولر کی تنصیب کے لئے ضلع جھنگ کی مختلف یونین کونسلوں جھنگ سٹی، شاہ جیونہ، چھتہ، اٹھارہ ہزاری کے علاوہ دیگر علاقوں کے 80سے زائد سکولوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس سکیم میں 20مساجد اور عوامی دفاتر کو بھی شامل کیا گیاہے۔دونوں ضلعی افسران نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر کولر کی تنصیب کا کام مکمل کرانے پر قطر چیرٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے ماتحت ادارہ جات کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ان واٹر کولرز کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں