60

پولیس افسران کی استعداد کار اور تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرFIAکے ساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد**پولیس افسران کوسائبر کرائم کی تحقیقات، انفارمیشن کے حصول میں مہارت کیلئے آگاہی لیکچر دیا گیا*

*پولیس افسران کی استعداد کار اور تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرFIAکے ساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد**پولیس افسران کوسائبر کرائم کی تحقیقات، انفارمیشن کے حصول میں مہارت کیلئے آگاہی لیکچر دیا گیا*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس آفیسران کو جدید طریقہ تفتیش اوراستعدادکار میں اضافہ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا۔تربیتی سیشن میں عمار جعفری سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے،فہد اقبال سیکیورٹی ایکسپرٹ،حافظ جواد ایونٹ کوآرڈینیشن نے پولیس آفیسران کو سائبر کرائم اور سائبر دہشت گردی سے آگاہی کے متعلق لیکچرزدیا۔تربیتی سیشن میں جملہDSP/SDPOsضلع ہذا،ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ و جملہ انسپکٹرز ضلع ہذا سمیت 30 پولیس آفیسران شریک ہوئے۔ میٹنگ میں پولیس آفیسران کو سائبر کرائم،سائبر دہشت گردی کو ٹریس کرنے اور تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال،فارنزک تفتیش،کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنا،ڈیجیٹل شواہد کو عدالت کیلئے محفوظ بنانے و جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے سمیت ہیکرز سے بچاو،جدید ونڈو کے استعمال اور جدید طریقہ تفتیش بارے آگاہی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں