43

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امورکا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امورکا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر صفائی ستھرائی، فارمیسی، ادویات کا سٹاک کو چیک کیا۔ سی او ہیلتھ نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ملاقات کے دوران طبی سہولیات کی دستیابی سمیت ڈاکٹروں اور سٹاف کے رویے بارے دریافت کیا۔سی ای او ہیلتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع کی عوا م کو صحت کی سہل سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیوز اور مراکز صحت میں بہترین ہیلتھ سروسز کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ اور مریضوں و لواحقین سے ڈاکٹر و سٹاف کے رویہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ بعد ازاں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے کوویڈ ویکسی نیشن کی ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں