37

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ کی کامیابی اور خدمت کا تسلسل برقرار،

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ کی کامیابی اور خدمت کا تسلسل برقرار،
ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نومبر 2021 رینکنگ میں پورے پنجاب میں تیسرے نمبر پر۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محمکہ صحت پنجاب نے ماہ نومبر2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شائع کردہ رپورٹ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ کو ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے اور بہتر طبّی سہولیات کی فراہمی پر تعریفی سند سے نوازا ہے اور شاباش دی ہے۔
ڈاکٹر الطاف بھوانہ کے چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کی کارگردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہےاور ایک سال کے اندر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ پورے پنجاب میں مسلسل ٹاپ پوزیشن پر رہا ہے۔
اہلیانِ جھنگ اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ کو اعلیٰ کارکردگی پر بہت سراہا جا رہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر الطاف بھوانہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میں ڈی ایچ کیو جھنگ میں تمام سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے اور عوام کو اعلیٰ درجہ کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی.
ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ انتظامیہ تمام ڈاکٹرز ؛نرسز؛ پیرامیڈیکل سٹاف ؛ سپورٹ سٹاف اور تمام ملازمین کی تہہ دل سے مشکور ھے جن کی انتھک محنت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نے ماہ نومبر میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور خدمت اور کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔
عوامی سروے کے مطابق ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نہایت ایماندار اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے اِنسان ہیں جنکی وجہ سے ہسپتال میں اچھی سہولیات دی جا رہی ہیں اور پورے پنجاب میں انکی خدمات اور ایمانداری کے چرچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں