34

ڈپٹی کمشنر آفس کی نقول برانچ شیخ سجاد نے ٹھیکے پر لے لی ۔ نقل کے من پسند ریٹ مقرر کر لیے نعیم نواز نائب قاصد برانچ کا کرتا دھرتا عوام کی ان کے ظلم پر چیخ و پکار

ڈپٹی کمشنر آفس کی نقول برانچ شیخ سجاد نے ٹھیکے پر لے لی ۔ نقل کے من پسند ریٹ مقرر کر لیے نعیم نواز نائب قاصد برانچ کا کرتا دھرتا
عوام کی ان کے ظلم پر چیخ و پکار
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر آفس کی نقول برانچ میں کرپشن کا بازار گرم ذرائع کے مطابق شیخ سجاد سنیئر کلرک انچارج نقول برانچ کا کہنا ھے کہ اخبارات میں خبریں لگنے سے میرے صحت پر کیا اثر پڑتا ھے کیونکہ نقول برانچ میں نے ٹھیکے پر لی ھوئی ھے اور میں اس کرپشن کا حصہ اوپر تک دیتا ھوں کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کچھ ایسے ھی عوام کے خیالات اس برانچ میں تعینات نائب قاصد نعیم نواز کے بارے میں ہیں کہنے کو تو یہ نائب قاصد ھے مگر نقول برانچ میں اسکی مرضی کے بغیر پتہ نہیں ہل سکتا عوامی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ شاھد عباس جوئیہ سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے اور ان دونوں اہلکاروں کی اس برانچ سے تبدیلی کی بھی درخواست کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں