32

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل /ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے مجید امجد پارک میں پبلک ٹائلٹ کا افتتاح کر دیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل /ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے مجید امجد پارک میں پبلک ٹائلٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرد و خواتین اور معذور افرادکیلئے مجید امجد میں بنائے گئے پبلک ٹائلٹ بلاک سے کچہری کمپلیکس، ڈی سی کمپلیکس، ڈی پی او کمپلیکس اور ضلع کونسل میں آنے والے سائلین کےلئے سہولت فراہم ہوگی جبکہ ٹائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے مجید امجد پارک میں سیر و تفریح کےلئے آنے والے مرد و خواتین بھی مستفید ہو سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ پبلک ٹائلٹ کو گردونواح سے آنے والے سائلین سائلین کےلئے فعال کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹائلٹ کی صفائی ستھرائی کےلئے سینٹری ورکز ہمہ وقت موجود رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں پارکوں کی تزئین و آرائش،لائٹس کی تنصیب اور پبلک ٹائلٹ کے قیام کے حوالہ سے تمام میسر وسائل برﺅ ے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں