101

ڈسٹرکٹ بار جھنگ میں خاتون ممبر کا عہدیدار بننا خوش آئند ہے۔ اسماء مظفر خان مہر فرید نواز نول کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اسماء مظفر خان ایڈووکیٹ

ڈسٹرکٹ بار جھنگ میں خاتون ممبر کا عہدیدار بننا خوش آئند ہے۔ اسماء مظفر خان
مہر فرید نواز نول کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اسماء مظفر خان ایڈووکیٹ
جھنگ (محمد ریاض شاہد ) ممبر جھنگ بار ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ اسماء مظفر خان نے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ ثناء افضل کو لائیبریری سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور خاتون ممبر کا جھنگ بار کا عہدیدار بننا خوش آئند ہے ۔ ہم مہر فرید نواز نول کو الیکشن 2022 کیلئے مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے پر امید ہیں کہ وہ خواتین وکلاء کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے انکی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کوشش کریں گے اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ وکالت ایک معزز پیشہ ہے اور خواتین کا اس طرف رجحان مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ خواتین وکلاء کیلئے ورکشاپ منعقد کروانے سمیت انکے کیرئیر کیلئے خصوصی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں