45

جھنگ (جاوید اعوان سے) انچارج چوکی مگھیانہ علی عباس کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا

جھنگ (جاوید اعوان سے) انچارج چوکی مگھیانہ علی عباس کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا مقدمہ درج قانون شکن اقدامات میں کوئی رعایت نہیں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈی پی او جھنگ
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر بنانے والا ایک اور نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر نے اسلحہ کی نمائش کی جس پر انچارج چوکی مگھیانہ علی عباس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا انچارج چوکی مگھیانہ علی عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں ہے قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے جو شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا یاد رہے کہ چوکی انچارج مگھیانہ علی عباس جو کہ پہلے پبلک ریلیشن آفیسر بھی رہ چکے ہیں گزشتہ دنوں ان کا تبادلہ ڈی پی او جھنگ کی جانب سے کیا گیا تھا علی عباس نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ تنگ کر دیا ہے اور مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں جس پر عوامی سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ چوکی انچارج علی عباس مستقبل میں بھی کارروائیاں جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں