32

آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر خانیوال !!! غریبوں, یتیموں, مسکینوں, معذوروں, بیواؤں, بے سہارا, بے آسرا اور بے نواؤں کی خانیوال کی سرزمین پر آخری پناہ گاہ !!!

آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر خانیوال !!!
غریبوں, یتیموں, مسکینوں, معذوروں, بیواؤں, بے سہارا, بے آسرا اور بے نواؤں کی خانیوال کی سرزمین پر آخری پناہ گاہ !!!

آج کے اس مشکل اور نفسا نفسی کے دور میں جہاں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا وہاں کسی کو سنبھالنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے ایک چھوٹے سے خاندان کے سربراہ کیلئے اپنے کنبے کے مسائل حل کرنا بھی جان جوکھوں کا کام بن چکا ہے وہاں ڈپٹی کمشنر خانیوال خانیوال کے باسیوں کیلئے ایک رحمت کا فرشتہ سمجھا جاتا ھے جو ہر مشکل گھڑی میں غریبوں مسکینوں یتیموں بے نواؤں معذوروں اور بیواؤں کا آخری سہارا سمجھے جاتے ہیں یہ آغا ظہیر عباس شیرازی ہی کا سنہری دور ہے کہ تمام محروم طبقات کو انکے حقوق دینے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں آپ ہی کے دور میں معذوروں کو بیسیوں مرتبہ ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگز میں شرکت کرتے دیکھا گیا ڈسٹرکٹ کے انتظامی امور کے سربراہ کو معذوروں کی ڈھارس بنتے دیکھا گیا یہ پہلا ڈسٹرکٹ سربراہ تھا جس نے نہ صرف اپنا دفتر بلکہ سیکورٹی خدشات کے باوجود اپنی وسیع و عریض سرکاری رہائش گاہ کے دروازے بھی محروم طبقات کیلئے کھلے رکھے ہوئے ہیں اور جہاں انکی سرکاری ملازمت کے اختیارات کی حدیں آڑے آ جائیں وہ وہاں سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی زاتی جیب سے بے نواؤں کی مدد کر کے اپنے آباؤ اجداد کی سیرت پر عمل کرتے نظر آتے ہیں
اسی خدمت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی بے آسرا اور بے سہارالوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گئے۔ فاونڈیشن آف وزڈم کےزیر اہتمام ننھے مددگارپروگرام کے تحت ونٹر گفٹس کی تقسیم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سرکاری افسران صحافیوں ،فاونڈیشن کے عہدیداران حافظ اسماعیل ،فرخ ندیم ،محمد اسامہ،اعظم فاروق رسول، اشرف مغل، اصغر سہو اور سوسائٹی کےافراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع خانیوال میں سرکاری سطح پرعملی کام کرنےوالی این جی اوزکی سرپرستی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بے بس اور مجبور لوگوں کی مدد کے لیے سماجی تنظیموں کو متحرک کیا جا رہا ہے اورفلاحی معاشرہ کے قیام کے لیے سول سوسائٹی کے مضبوط افراد کمزور افراد کے دست و بازو بن جائیں ۔انھو ں نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اوراہل ثروت، مخیر حضرات مستحقین کی مدد کر کے ان کے مسائل کا بوجھ ہلکا کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔ڈپٹی کمشنر نے ننھے مددگار پروگرام کے تحت200 بچوں میں وینٹر گفٹس تقسیم کیے۔ جن میں 50مسیحی بچے بھی شامل تھے۔ صدر فاونڈیشن محمد اسامہ نے بتایا کہ ونٹر گفٹس میں جرسی ، ٹوپی، جرابیں اور سٹیشنری کا سامان شامل ہےاورننھے مددگار پروگرام کے تحت تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔تقریب میں موجود بچوں نے ملی نغمے اور قومی نظمیں سنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں