26

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے سبزی اور پھلوں کی بولی کے مراحل کا جائزہ لینے کے حوالہ سے گڑھ موڑ سبزی منڈی کا دورہ کیااورموقع پر آلو، پیاز، ٹماٹر، پالک ، ادرک اور دیگر سبزی سمیت پھلوں کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے سبزی اور پھلوں کی بولی کے مراحل کا جائزہ لینے کے حوالہ سے گڑھ موڑ سبزی منڈی کا دورہ کیااورموقع پر آلو، پیاز، ٹماٹر، پالک ، ادرک اور دیگر سبزی سمیت پھلوں کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ میں سستی سبزیوں ،پھلوں کی فراہمی کیلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جس کا مقصدعام بازار میں ارزاں نرخوں پر سبزیوں وپھلوں کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے موقع پر موجود انتظامی افسران کو بولی کے مراحل کی مانیٹرنگ کرنے سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں