29

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کا خاتمہ نہ ھو سکا ریل بازار انار کلی بازار سمیت تمام بازاروں میں تجاوزات نے دوکانداروں اور عوام کا جینا حرام کیا ہوا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)تجاوزات کا خاتمہ نہ ھو سکا ریل بازار انار کلی بازار سمیت تمام بازاروں میں تجاوزات نے دوکانداروں اور عوام کا جینا حرام کیا ہوا ھے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجراں کے صدر حاجی دلدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا حاجی دلدار نے اس موقع پر مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ان بازاروں میں لگنی والی آگ سے بہت نقصان ہو چکا ھے آگ بجھانے والی گاڑیاں بازاروں میں نہیں جا سکتی،تجاوزات کی وجہ سے کروڑوں روپے کی دوکانیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں لیکن انتظامیہ اور چند سیاسی ٹولوں کی وجہ سے تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو رہا ہے ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کا فوری خاتمہ کر کے دوکانداروں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں