32

جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ہیلتھ اتھارٹی کے ذیلی ادارے (IRMNCH) میں آفسران محکمہ کو گدھ کی طرح نوچ کر کھانے میں مصروف ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کی کارکردگی زیرو

جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ہیلتھ اتھارٹی کے ذیلی ادارے (IRMNCH) میں آفسران محکمہ کو گدھ کی طرح نوچ کر کھانے میں مصروف ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کی کارکردگی زیرو
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی لیڈی سپروائزروں کو دی جانے والی گاڑیاں بولان کیری ڈبوں کی بروقت مینٹیننس دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھٹارا ھو گئی ہیں۔ گورنمنٹ کا کروڑوں روپے کا نقصان آفسران کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے ڈیزل، پٹرول مینٹیننس کی مد میں بھی لاکھوں کی کرپشن کی جا رھی ھے۔ لاکھوں کے فرضی بل بنا کر وارے نیارے کیے جا رھے ہیں کاغذی کارروائی میں اوکے کی رپورٹس جاری کی جا رھی ہیں رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت جب ریکارڈ مانگا گیا تو وہ درخواستیں بھی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیں ڈسٹرکٹ کواڈینٹر کی سرپرستی میں ماھانہ لاکھوں روپے کاپٹرول ۔۔۔ٹی اے ڈی اے اور گاڑیوں کی مرمت کی مد میں بھی لاکھوں روپے ڈرائیور اور اکاونٹنٹ کے ساتھ مل کر ھڑپ کیے جا رھے ھیں۔ڈاکٹر عنبرین سرور نے جب سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کا چارج لیا ھے اس ادارے میں کرپشن کی انتہا ھو گئی ھے جب موقف کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کیا گیا تو انکا فون بند تھا۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ , کمشنر فیصل آباد، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب, وزیر صحت پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں