34

تاجر کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوتاجر کو گولیاں مارکرلاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔دکاندار تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل، اہلیان علاقہ کا روڈ بلاک کرکے زبردست احتجاج، پولیس کی ملزمان کو جلداز جلدگرفتار کرنے کی یقین دہانی  

تاجر کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوتاجر کو گولیاں مارکرلاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔دکاندار تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل، اہلیان علاقہ کا روڈ بلاک کرکے زبردست احتجاج، پولیس کی ملزمان کو جلداز جلدگرفتار کرنے کی یقین دہانی  
جھنگ  (محمد جاوید اعوان) پولیس تھانہ صدر جھنگ کی چوکی مکھیانہ کے علاقہ اڈہ چھبیل شبیر آباد چنیوٹ روڈ جھنگ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر تاجر کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد دکان سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 5 گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہونیوالے تاجر کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرناک بیان کی گئی ہے۔دوسری جانب وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔ اس دوران پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور موقع سے تمام شواہد جمع کرکے ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا نیز پولیس حکام نے یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لا ئے جا ئیں گے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کھاد، سیمنٹ، ایل پی جی گیس سیلر تصدق عباس اڈہ چھبیل شبیر آباد چنیوٹ روڈ جھنگ پرواقع اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں اسلحہ سے لیس 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو وہاں آئے اور اسے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی جس کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے 5 گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور کیش کاؤنٹر سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور انہوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا جبکہ اس دوران شدید زخمی تاجرتصدق عباس کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر چوکی مکھیانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔پولیس حکام نے مشتعل مظاہرین کو یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا۔
دریں اثنا دن دیہاڑے ڈکیتی کی مذکورہ دلیرانہ واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے اورمضطرب معززین علاقہ نے آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے سمیت پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر ذمہ دار اہلکاران کے خلاف بھی فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں