29

جھنگ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اور اسکے عملے کی آشیرباد سے ZHO ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے

جھنگ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اور اسکے عملے کی آشیرباد سے ZHO ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے
جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اور اسکے عملے کی آشیرباد سے ZHO ڈاکٹر محمد اسماعیل کرپشن کر کے موجیں کر رھا ھے ذرائع بتا رھے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ میں زیڈ ایچ او کی کوئی اسامی ھی منظور نہیں ھے مگر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی اور اسکے ماتحت عملے کی مل بھگت سے ڈاکٹر محمد اسماعیل ZHO کی سیٹ پر تعینات ھے اور مزے کی بات کہ منظور شدہ سیٹ نہ ھونے کے باوجود DDO پاورز بھی دھڑلے سے استعمال کر رھا ھے کوئی پوچھنے والا ھی نہیں ھے جب موقف کے لیے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منظور سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بھی گول مول جواب دے کر ٹرخا دیا رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت ZHO کو تحریری طور پر انکی منظور شدہ سیٹ اور DDO پاور کے بارے پوچھا تو انھوں نے بھی اس درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر شاھد عباس جوئیہ سے اپیل کی ھے کہ ZHO ڈاکٹر محمد اسماعیل کو فوری طور پر اس سیٹ سے ہٹایا جائے اور غیر قانونی طور پر کی گئی ادائیگیوں کی ریکوری کی جائے اور انکے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں