22

جھنگ (محمد جاوید اعوان)یوم مزدور یکم مئی کسی بھی ملک کی معیشت کا دارومدار محنت کشوں کی جدوجہد پر ہے آج کے جدید ترین دور میں بھی مزدور کے بغیر نہ کوئی پہیہ چل سکتا ہے اور نہ ہی کسی کھیت سے بالی اگائی جا سکتی ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)یوم مزدور یکم مئی کسی بھی ملک کی معیشت کا دارومدار محنت کشوں کی جدوجہد پر ہے آج کے جدید ترین دور میں بھی مزدور کے بغیر نہ کوئی پہیہ چل سکتا ہے اور نہ ہی کسی کھیت سے بالی اگائی جا سکتی ہے ترقی یافتہ ممالک میں مزدور کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ ترقی کی وجہ اس ملک کے مزدور کی محنت ہے ان خیالات کا اظہار فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز جھنگ کے نمائندے ملک محمد جاوید اعوان نے یوم مزدور کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ وہ مزدور جو پورا ملک تعمیر کرتا ہے اس کا ساری زندگی اپنا گھر نہیں بنتا ہمیں چاہیے کہ مزدو کی مزدوری اسکے پسینے سے خشک ہونے سے پہلے دے دینی چاہیے تاکہ وہ بھی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں