64

جھنگ(محمد جاوید اعوان)*اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم زخمی*

*جھنگ(محمد جاوید اعوان)*اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم زخمی*

پولیس تھانہ صدر کے زیر حراست قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ثقلین شاہ عرف کھنن شاہ ولد نذر شاہ قوم قریشی سکنہ پیرکوٹ سدھانہ کو محمد افضل Si بعد برآمدگی بندوق 12 بور کروا کر واپس تھانہ کیطرف آ رہے تھے۔

موضع کلکرائی کے نزدیک ایک عدد موٹر سائیکل بلا نمبری پر 3 کس مسلح ملزمان نے زیرحراست اپنے ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ،

پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ثقلین شاہ عرف کھنن شاہ زخمی ہو گیا ۔

زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ DHQ ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا ھے

نا معلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جنکی تلاش جاری ھے ۔ ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے

زیر حراست ملزم ثقلین شاہ کے خلاف چوری، قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی کے 42 سے زاہد مقدمات درج ہیں۔

جھنگ: فرار ہونیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، حسن اسد علوی

جھنگ : عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے حسن اسد علوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں