38

آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کی ملکہ کوہسار مری کے حوالے سے راولپنڈی کے سینئر افسران کو خصوصی ہدایات جاری،

آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کی ملکہ کوہسار مری کے حوالے سے راولپنڈی کے سینئر افسران کو خصوصی ہدایات جاری،
سی پی او راولپنڈی اورچیف ٹریفک آفیسر کو مری میں تمام انتظامات کی بذات خود نگرانی کی ہدایت،سیاحوں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
سیاح رہنمائی حاصل کرنے کے لیے جاری شدہ ٹریفک ایڈوائزری اور کسی بھی مدد و معاونت کے لیے ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 اور ٹورسٹ پولیس ہیلپ لائن 1757 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں.
ٹورسٹ پولیس کا قیام مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور سیاح اس سہولت سے باہم مستفید ہو رہے ہیں
راولپنڈی پولیس کے بروقت اور مناسب انتظامات کی بدولت مری میں کسی بھی جگہ مستقل ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش نہیں آیا.
سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے راؤنڈ دی کلاک فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں