24

جھنگ (محمد جاوید اعوان)مہنگائی کا طوفان رک نہ سکا ،بڑاگوشت سات سو روپے اور چھوٹا گوشت پندہ سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے فروٹ، سبزی اور دیگر چیزوں کا ریٹ عید گزرنے کے باوجود بھی کم نہ ہوسکا ،ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)مہنگائی کا طوفان رک نہ سکا ،بڑاگوشت سات سو روپے اور چھوٹا گوشت پندہ سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے فروٹ، سبزی اور دیگر چیزوں کا ریٹ عید گزرنے کے باوجود بھی کم نہ ہوسکا ،ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں مہنگائی میں کمی نہ آسکی ہے ہر چیز کا ریٹ آسمان سے بات کر رہا ہے دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے غریب آدمی کا جینا حرام کیاہوا ہے حکومت کی تبدیلی سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا ،بڑا گوشت سات سو روپے چھوٹا گوشت پندرہ سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے گوشت کا معیار انتہائی خراب ہے کھانے پینے کی دیگر چیزوں کا ریٹ بھی عید کے بعد بھی کم نہ ہوسکا ہے ذخیرہ اندوزوں نے مال سٹاک کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا ہوا ہے گھی کا ریٹ تاریض کی بلند ترین سطح پر ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں ورنہ عوام سڑکوں پر آجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں