31

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان) مچھیانہ کے مقام پر دریا پر عارضی کشتی پل محکمہ ہائی وے پنجاب نے عوام کی فلاح کے لئے بنایا ہوا ہے. جس سے اہل علاقہ کم وقت میں دریا عبور کر کے اپنے کام کو آسانی سے سر انجام دیتے ہیں. حالیہ دنوں میں عرس پیر کروڑیا بھی شروع ہو چکا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد ادھر سے ادھر اپنی عقیدت کے لئے دربار شاہ جیوآنہ بھی جاتے ہیں. لیکن اس عارضی پل کو فلڈ کی وجہ سے 15 اپریل کو ختم کر دیا جاتا تھا.لیکن محکمہ نے فلڈ آنے سے پہلے ہی پل کو ختم کرنا شروع کر دیا. جس سے اہل علاقہ کو 90 کلومیٹر سے زائد سفر کرنا پڑنا تھا. اہل علاقہ نے مزاحمت کی جس پر محکمہ ہائی وے نے پولیس کو بلا لیا.اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ تھا کہ محکمہ والے فلڈ کے آنے سے پہلے ہی پل کو کیوں ختم کر رہے ہیں. اہل علاقہ نے نواب فیصل حیات جبوآنہ سے فوری داد رسی کے لئے رابطہ کیا. جس پر نواب فیصل حیات جبوآنہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ ,اے سی اٹھارہ ہزاری اور محکمہ ہائی وے کے سینئرز سے رابطہ کیا اور عوامی فلاح کے لیے پل کا قیام جاری رکھنے کی ہدایات دی.

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان) مچھیانہ کے مقام پر دریا پر عارضی کشتی پل محکمہ ہائی وے پنجاب نے عوام کی فلاح کے لئے بنایا ہوا ہے. جس سے اہل علاقہ کم وقت میں دریا عبور کر کے اپنے کام کو آسانی سے سر انجام دیتے ہیں. حالیہ دنوں میں عرس پیر کروڑیا بھی شروع ہو چکا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد ادھر سے ادھر اپنی عقیدت کے لئے دربار شاہ جیوآنہ بھی جاتے ہیں. لیکن اس عارضی پل کو فلڈ کی وجہ سے 15 اپریل کو ختم کر دیا جاتا تھا.لیکن محکمہ نے فلڈ آنے سے پہلے ہی پل کو ختم کرنا شروع کر دیا. جس سے اہل علاقہ کو 90 کلومیٹر سے زائد سفر کرنا پڑنا تھا. اہل علاقہ نے مزاحمت کی جس پر محکمہ ہائی وے نے پولیس کو بلا لیا.اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ تھا کہ محکمہ والے فلڈ کے آنے سے پہلے ہی پل کو کیوں ختم کر رہے ہیں.
اہل علاقہ نے نواب فیصل حیات جبوآنہ سے فوری داد رسی کے لئے رابطہ کیا. جس پر نواب فیصل حیات جبوآنہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ ,اے سی اٹھارہ ہزاری اور محکمہ ہائی وے کے سینئرز سے رابطہ کیا اور عوامی فلاح کے لیے پل کا قیام جاری رکھنے کی ہدایات دی. جس پر محکمہ نے جو پل کا حصہ ریمو کر دیا تھا اور سامان بھی ساتھ لے جا چکے تھے. اسکو فوری مچھیانہ واپس لا کر پل کو جوڑ دیا اور عوام کے لئے پل کا راستہ بحال کر دیا گیا.
اہل علاقہ نے اس بڑی پریشانی کو حل کروانے پر نواب فیصل حیات جبوآنہ کا شکریہ ادا کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی. نواب فیصل حیات جبوآنہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوامی مسائل اور انکی فلاح ہی اصل مقصد ہے. پی پی 125 کے لوگوں کو بنیادی سہولیات زندگی مہیا کرنا ہی زندگی کا مقصد ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں