24

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں غیر معیاری مشروبات کی خرید و فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی مال لے کر خاموش تماشائی بنا ھوا ھے ھوٹلوں میں غیرمعیاری کھانے پینے کی چیزوں کو فروخت کیا جا رہا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں غیر معیاری مشروبات کی خرید و فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی مال لے کر خاموش تماشائی بنا ھوا ھے ھوٹلوں میں غیرمعیاری کھانے پینے کی چیزوں کو فروخت کیا جا رہا ھے
ان خیالات کا اظہار کنزیومر کمیٹی جھنگ کے صدر چوہدری وحید اختر انفارمیشن سیکرٹری آصف منور اور خاتون ممبر زرینہ شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چوہدری وحید اختر نے کہا کہ گرمی آتے ہی ضلع بھر میں غیر معیاری مشروبات،آئسکریم،برف کے گولے وغیرہ کی فروخت شروع ہوجاتی ہے جس سے عوام خاص کر بچے بیمار ہو رہے ہیں دوسری طرف ھوٹل وغیرہ میں غیرمعیاری کھانے پینے کی چیزیں فروخت ہو رہی ہیں فالودہ کے نام پر گڑ سے تیار شدہ نشاستے والی چیزیں فروخت کی جارہی ہیں آصف منور نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ فوڈ اتھارٹی والے دکانوں کو چیک نہیں کرتے وہ صرف مال کمانے میں مصروف ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ دکانوں سے بھتہ وصول کرکے اپنے افسران کو دیتے ہیں خاتون ممبر زرینہ شیخ نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری چیزوں کی فروخت سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں حکومت فوری طور پر مشروبات اورکھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کو روک کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں