40

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا ۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں آرتھوپیڈک سرجن ڈا کٹرغلام یاسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس ،مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن جھنگ سمیت دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ بورڈ میں 86 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 60 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو معذور قرار کیا گیااور 29 افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے 2 درخواست گزار کو معذور نہیں ڈیکلئر کیا گیا جبکہ 4 درخواست گزار کے کیس بطور فنانسل اسسٹنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور روز گار کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔اور مخصوص کوٹہ کے تحت سرکاری ملازمتیں بھی دی جارہی ہیں۔اور یہ اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ضلعی ہیڈ کوآرٹر سمیت تحصیل سطح پر بھی منعقد ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں