18

جھنگ (محمد جاوید اعوان) سرکاری زمین پر ڈیرہ بنانے کے خلاف درخواست دینے کی پاداش پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے کلرک عباس پاتوانہ کا مسلح 19 ساتھیوں سمیت غریب کے گھر پر حملہ عورتوں بزرگوں کو گھسیٹتے رھے مار مار کر ادھ مودھا کر دیا عباس پاتوانہ اس کے بیٹوں سمیت 19 افراد کے خلاف تھانہ موچیوالہ میں مقدمہ درج

جھنگ (محمد جاوید اعوان) سرکاری زمین پر ڈیرہ بنانے کے خلاف درخواست دینے کی پاداش پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے کلرک عباس پاتوانہ کا مسلح 19 ساتھیوں سمیت غریب کے گھر پر حملہ عورتوں بزرگوں کو گھسیٹتے رھے مار مار کر ادھ مودھا کر دیا عباس پاتوانہ اس کے بیٹوں سمیت 19 افراد کے خلاف تھانہ موچیوالہ میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ آفس کا کروڑ پتی کلرک عباس پاتوانہ جو ضلع کونسل جھنگ کا ملازم ھے غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے محکمہ مال میں تعینات ھے اور عرصہ دراز سے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر ھی تعینات ھے اور کرپشن کا بے تاج بادشاہ ھے اور نہ صرف دفتر میں سائلین کے ساتھ بدتمیزی کرتا ھے بلکہ اپنے علاقہ میں بھی بدمعاشی کی انتہا کر رکھی ھے عباس پاتوانہ نے 6 کنال سرکاری زمین پر ڈیرہ بنا رکھا ھے اور گندہ پانی ارد گرد غریبوں کے گھروں کے سامنے چھوڑ دیا جس پر سرفراز نامی غریب مزدور نے تنگ آکر درخواست دی کہ اس ظالم نے سرکاری جگہ پر قبضہ تو کیا ھوا ھے ہمارا جینا حرام کر دیا جس کی رنجش پر عباس پاتوانہ سمیت 19 مسلح افراد نے سرفراز کے گھر دھاوا بول دیا اور بچوں عورتوں سمیت سب کو مار مار کا زخمی کر دیا فائرنگ کرتے رھے لیکن کسی کو ترس نہ آیا تھانہ موچیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اہل علاقہ نے جھنگ کے نئے ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ عباس ایک کرپٹ اہلکار ھے اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اس کی سرپرستی کرتا ہے اس نے اہل علاقہ کا جینا حرام کیا ھوا ھے یہ ضلع کونسل کا ملازم ھوکر کس قانون کے تحت محکمہ مال میں تعینات یے اس کو فوری معطل کیا جائے اور واپس ضلع کونسل بھیجا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں