27

جھنگ ۔محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ۔ بغیر لائسنس کے کالے تیتر لےکرپھرنےوالےقانون کےشکنجےمیں ۔

جھنگ ۔محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ۔ بغیر لائسنس کے کالے تیتر لےکرپھرنےوالےقانون کےشکنجےمیں ۔
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ۔محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی ۔ بغیر لائسنس کے کالے تیتر لےکرپھرنےوالےقانون کےشکنجےمیں ۔
تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس کے کالے تیتر وغیرہ رکھنے اور لےکرپھرنےوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آ گیا ۔ محکمہ کی طرف سے آپریشن کے دوران وائلڈ لائف انسپکٹر شیخ غضنفر حسین نے دیگر عملہ کے ہمراہ چیکنگ کے دوران اللہ دتہ نامی مسلم شیخ کو گوجرہ روڈ بائی پاس چوک پر پکڑلیا اورملزم سے3 سیاہ تیتر اپنے قبضے میں لے لیے۔اس دوران ملزم نے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ لائسنس بھی دکھایا ۔ مگر وائلڈ لائف انسپکٹر نے اس کے باوجود جرمانہ عائد کیا ۔ ملزم اپنے دیگر ہمراہیوں سمیت محکمہ کے افسران کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آیا ۔ جس پرمتذکرہ بالا انسپکٹر نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ہتھکڑی میں جکڑکر چلتے بنے ۔ وائلڈ لائف انسپکٹر کے مطابق ایک لائسنس صرف ایک ہی تیتر کےلئے ہوتا ہے ۔ جبکہ مذکورہ ملزم کے پاس اس وقت 3 کالے تیتر موقع پر موجود ہیں ۔ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کالے تیتروں کی چکری پر جارہے ہیں ۔ جبکہ ملزم کی طرف سے موقف سامنے آیا ہے کہ وائلڈ لائف انسپکٹر نے رشوت کی ڈیمانڈ کی ہے ہمارے انکار کرنے پر ملازمین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ اللہ دتہ مسلم شیخ نے کہا ہے کہ مجھے غیرقانونی حراست میں لے رکھا ہے ۔ یہ تمام زیادتی رشوت دینے سے انکاری کرنے پر کی گئی ہے ۔ قبل ازیں بھی موصوف پر رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں