34

جھنگ: ریسکیو 1122اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ماہی ہیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*

*جھنگ: ریسکیو 1122اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ماہی ہیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*
جھنگ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ مائی ہیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ھوا فزیکل ٹیسٹ میں ریسکیو کے تمام آفیسران نے حصہ لیا جس میں ریسکیواہلکاروں کی ایک میل ڈور، اور مختلف فزیکل ایکسرسائز کروائی گئیں اور محکمانہ تحریری ٹیسٹ بھی لیاگیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسمانی طور پر فٹ ریسکیو رز ہی ایمرجنسی میں متاثرہ افراد کو احسن طریقے سے ریسکیو کر سکتے ہیں اور جسمانی فٹنس ایک ریسکیورز کے لیے شرط اول ہے اور ریسکیورز کا فزیکل ٹیسٹ ماہانہ بنیاد پر لیا جاتا ہے تاکہ ریسکیورز بھی اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں