39

اٹھارہ ہزاری۔(جاوید اعوان)صدر تحصیل پریس کلب اٹھارہ ہزاری محمد عمران سیال نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نورپور شرما ودیگر کی جانب سے سرکارِ دوعالم حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ میں گستاخانہ کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

اٹھارہ ہزاری۔(جاوید اعوان)صدر تحصیل پریس کلب اٹھارہ ہزاری محمد عمران سیال نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نورپور شرما ودیگر کی جانب سے سرکارِ دوعالم حضرت محمدﷺ کی شانِ مبارکہ میں گستاخانہ کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں,رسول اللہ ﷺ سے سچی مُحبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ھے مسلمانوں کی گردنیں تو کٹ سکتی لیکن پیارے آقا کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے انڈین بی جے پی کی ترجمان نے ہمارے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات بول کر دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے دلِوں پر گہرا وار کیا ہے اور مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارا ہے انکے اس فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے,اقوامِ متحدہ,عالمی برادری فوری نوٹس لیں بھارت گستاخوں کے خلاف کاروائی کرے,اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہوچکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی مسلمان اپنے پیارے آقا,خاتم النبیین,امام الانبیاء,شافع روزِ محشر حضرت محمدﷺ کی شان میں ہرگز گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ہماری عزتیں,جان و مال,ایمان اور ہمارا سب کچھ حضورﷺ کا صدقہ ہے ہمارے اوپر اپنی جان اور دنیا کی ہرچیز سے زیادہ اپنے پیارے نبیﷺ کی عزت کا تحفظ کرنا عین فرض ہے تحفط ناموسِ رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے جبکہ گستاخِ رسول ﷺ واجب القتل ہے بھارت معافی مانگے ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے انہوں کہا ھے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس ایشو کو اٹھائے انھوں نے آخر میں پاکستان سمیت مسلم دنیا سے اپیل کی ھے کی فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں