42

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کھادوں کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور کاشتکاروں سے کھاد کی سرکاری ریٹ پر حصولی بارے دریافت کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کھادوں کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور کاشتکاروں سے کھاد کی سرکاری ریٹ پر حصولی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کھاد کے سیلز پوائنٹس پر کیش میمو، سٹاک رجسٹر اور دیگر معاملات کو چیک کیا اور کھاد سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور کسانوں کو یوریا کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈیلرز حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی فروخت یقینی بنائیں۔ کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ہر صورت سرکاری ریٹ پر کھاد فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ کھاد ڈیلرز کھاد سے متعلقہ تمام ریکارڈ بہترین انداز میں مرتب کریں ۔ کھاد بلیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نےکھاد سرکاری ریٹ پر سیل کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں