43

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنگ صدر کے سٹی ایریا نیو سبزی منڈی (کالج روڈ) جھنگ صدر میں 3 یونٹ مشینیں سیل کی اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ کوتوالی جھنگ میں 03 استغاثے جمع کرائے گئے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنگ صدر کے سٹی ایریا نیو سبزی منڈی (کالج روڈ) جھنگ صدر میں 3 یونٹ مشینیں سیل کی اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ کوتوالی جھنگ میں 03 استغاثے جمع کرائے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسرمحمد فرحان نے منی پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کیں کہ وہ ایسے غیر قانونی فعل سے باز رہیں چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ھوا کھانی پڑے گی۔ سول ڈیفنس آفیسرمحمد فرحان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلا پٹرول کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ھے ،ان بلا لائسنس اور بغیر اجازت منی پٹرول پمپس کی وجہ سے شہری آبادی کو سنگین خطرات لاحق رہتے ہیں جوکہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔انہوںنے کہا کہ غیر قانونی طور پر پٹرول مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،اس ضمن میں منی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں